ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹکا - گوا سرحد کے قریب بھاری بارش کے بعد کیچڑ میں پھنس گئیں 500 سے زائد موٹر گاڑیاں

کرناٹکا - گوا سرحد کے قریب بھاری بارش کے بعد کیچڑ میں پھنس گئیں 500 سے زائد موٹر گاڑیاں

Sat, 13 Jul 2024 00:41:18    S.O. News Service

کاروار 12/ جولائی (ایس او نیوز) اُتر کنڑا میں بھاری برسات کے نتیجے میں رام نگر کے قریب تھینی گھاٹ علاقے میں کرناٹکا کو گوا سے جوڑنے والے ہائی وے پر سیلاب کی وجہ سے پانچ سو سے زائد گاڑیاں سرحد کے دونوں طرف پھنس گئی ہیں ۔

    سرحدی علاقے کے دونوں طرف کئی کلو میٹر تک دو دن سے موٹر گاڑیوں کی قطارلگی ہوئی ہے کیونکہ یہاں پر ہاتھیوں کی گزر گاہ کے طور پر بنائے 'ایلیفنٹ برڈج' کے تنگ راستے پر سیلابی پانی اور کیچڑ میں دو ٹرک آمنے سامنے پھنس گئے ہیں اور ان کے پیچھے موٹر گاڑیوں کی اتنی لمبی قطار لگ گئی ہے کہ کسی کو بھی آگے یا پیچھے جانے کا راستہ نہیں بچا ہے ۔

    رام نگر کے ایک سینئر پولیس آفیسر کے مطابق سرحد کے کرناٹک والے حصے پر کم از کم تین سو سے زائد موٹر گاڑیوں کی قطار ہے تو گوا کی سرحد پر کم از کم دو سو موٹر گاڑیاں کیچڑ میں پھنس گئی ہیں ۔ آفیسر کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں پہلی مرتبہ اس طرح موٹر گاڑیوں کا جام لگ گیا ہے ۔ ہم نے پہلے یہ سمجھا تھا کہ راستے پر چٹان کھسکنے کی وجہ سے جام لگ گیا ہوگا ۔ لیکن بعد میں پتہ چلا کہ 'ایلیفنٹ برڈج' پر برساتی سیلاب اور کیچڑ کی وجہ سے دو ٹرک پھنس جانے سے یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے ۔ 

    ایک مقامی شخص نے بتایا کہ دو دن سے موٹر گاڑیوں کا جام لگا ہے ۔ حالانکہ بارش کی تیزی میں کچھ کمی آئی ہے مگر سڑک کی حالت ویسی کی ویسی ہے ۔ روڈ کا یہ حصہ 15 دیہاتوں کا شہری علاقے سےجوڑنے کا واحد راستہ ہے ۔ اس سیلاب اور موٹر گاڑیوں کا جام لگنے سے دیہاتوں کا رابطہ بھی سڑک سے کٹ گیا ہے ۔ 


Share: